
پاکستان کیلیے یہ مناسب موقع ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کرے.
رمیز راجہ نے کہا کہ اب عمر اکمل بھی آفیشل طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، ان پر 3 برس کی پابندی عائد ہوچکی ہے، انہوں نے اپنا ٹیلنٹ ضائع کردیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کیلیے یہ مناسب موقع ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کرے اور کرپٹ کرکٹرز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے، ورنہ اس طرح کے مزید کیسز کیلیے تیار رہنا چاہیے۔