30/11/-1 12:00:00 AM

اذلان شاہ کپ ہاکی؛ آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی

ایپوہ ، ملائیشیا: اذلان شاہ کپ ہاکی میں آسٹریلیا نے برطانیہ کو 1-2 سے مات دیکر فائنل میں رسائی یقینی بنالی۔ ورلڈ چیمپئن سائیڈ 4 میچز میں 3 فتوحات سمیٹ کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، کوکابوراز کا نیوزی لینڈ سے افتتاحی میچ برابر رہا تھا، بھارت، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس یکساں طور پر 7،7 ہیں۔