10/10/22 01:28:39 PM

گورنمنٹ ہائی سکول مندتی سنٹرل اورکزئی میں سیرت النبی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب

آج #گورنمنٹ_ہائی_سکول_مندتی_سنٹرل_اورکزئی میں #سیرت_النبی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب "#نعت_خوانی_تقریری_کوئز_مقابلہ_بعنوانِ_سیرت_النبی_ص" زیر صدارت پرنسپل سیف اللہ خان صاحب منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ASDEO سنٹرل جمیل خان صاحب تھے۔ مقابلے میں سکول کے 6 ہاؤسز کے طلبہ میں نعت خوانی ، تقریری اور کوئز مقابلے ہوئے۔جن میں طلبہ نے جوش اور دلچسپی سے حصہ لیا۔ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن #قدیر_ہاؤس (ٹیوٹر اسداللہ صاحب) کے طالب علم حاضر اللّٰہ جبکہ دوسری پوزیشن #خالد_بن_ولید رض ہاؤس(ٹیوٹر رحمن اللّٰہ صاحب) کے طالب علم اکرام اللہ نے حاصل کی۔ تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن #اقبال_ہاؤس(ٹیوٹر قاری عبدالودود صاحب) کے طالب علم محمد آنس جبکہ دوسری پوزیشن #قائد_ہاؤس(ٹیوٹر آصف ملک صاحب) کے طالب علم محمد عدنان نے حاصل کی۔ اور کوئز مقابلہ میں پہلی پوزیشن #صلاح_الدین_ایوبی_ہاؤس( ٹیوٹر حافظ الیاس صاحب) کی ٹیم جبکہ دوسری پوزیشن #قائد_ہاؤس(ٹیوٹر آصف ملک صاحب) کی ٹیم نے حاصل کی۔ مقابلے میں طلبہ نے بصورتِ نعت خوانی سرور کونین ص کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور تقریری صورت میں سیرت النبی ص کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ 

پرنسپل صاحب نے اساتذہ کی مخلصانہ و مشفقانہ محنت اور طلبہ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس اور مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ضلعی سطح پر بھی مقابلوں کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ASDEO جناب جمیل خان صاحب نے کہا کے آج سکول ھذا کے بچوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے مجھے اتنا متاثر کیا کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اس طرح کے مقابلے بچوں میں سیکھنےاور اگے بڑھنے کا رجحان پیدا کرتا ہے۔ مہمان خصوصی نے آخر میں پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب محمد اسماعیل صاحب جبکہ مختلف شعبوں کیلئے مختلف ججز کے فرائض جناب تاج ولی خان صاحب ، مولانا عبدالودود صاحب ، جناب چمن خان صاحب ، جناب اکمل خان صاحب ،اور جناب حضرت بلال صاحب ادا کررہے تھے۔ اس موقع پر پہلے ماہانہ ٹیسٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں بھی انعامات تقسیم کردئے گئے۔.

مزید خبروں کیلئے ہماری ویب سائٹ پر جائے۔۔۔

www.tribaldistrictsnews.com

Deputy Commissioner Orakzai