کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے احساس پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے احساس پروگرام کے ذریعے وبا کے پھیلائوکا جوابدہ کون ہے،بختاور بھٹو نے کہا جس طرح خواتین کی قطاریں لگوائی گئیں اس سے کورونا تو پھیلنا ہی تھا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی اور شفافیت کی وجہ سے نقد رقم تقسیم کئے بناپروگرام چلایا۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ فوٹو سیشن کیلئے وباء کے دوران غریب خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرکے رقم تقسیم کی، خواتین کو قطاروں میں لگانے کا نتیجہ وبا کا پھیلائو تو ہونا ہی تھا۔
