
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارلیمنٹ اور صوبوں کو اختیارات اور این ایف سی کسی نے بھیک میں نہیں دیے۔
سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آئین ہے، متفقہ آئین جو پارلیمنٹ نے بنایا۔ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑنا آئین اور وفاق سے غداری ہوگا، صوبے کسی طور پر بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر بات ہوگی مگر پارلیمنٹ اور صوبوں کی مزید خودمختاری کے لیے ہوگی، خان صاحب کو مفت مشورہ دیتا ہوں کہ کورونا پر توجہ دیں۔