
گھر کی مسہریوں، چارپائیوں، صوفوں، کرسیوں اور میزوں کی درازوں تک میں کھٹملوں کا ہوجانا صدیوں پرانا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ہر زمانے میں طرح جتن کیے جاتے رہے ہیں۔ اپ کو یہ جان کر شائد حیرت ہو کہ بازار میں کھٹمل مارنے والی مہنگی دواؤں کے علاوہ ایسے تعویذ بھی فروخت کیے جارہے ہیں جنہیں بیچنے والوں کا دعوی ہے کہ کہ انہیں گھر رکھتے ہی کھٹمل وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں۔ البتہ کھٹملوں کو مارنے والی ایک ایسی دوا جسے اپ گھر میں موجوس چیزوں سے تیار کر سکتے ہیں اور یوں اسے تقریبا مفت ہی سمجھنا چاہیئے۔ اسے تیار کرنے کیلئے آپ کو کھانے کے 2 چمچ واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے والا) 2 چمچ جراثیم کش محلول مثلا ڈیٹول وغیرہ اور آدھا لیٹر پینے کا صاف پانی ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیارکر کے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مرجائیںگے اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد ذیادہ ہے تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔