27/04/20 07:42:39 AM

منہ میں پانی لانے والے پراٹھے

سحری رمضان کالازمی حصہ ہے اور ممکنہ طور پر آپ کیلئے سب سے اہم غذا تاکہ آپ اپنا روزہ بند کرسکیں۔ اس گرم موسم میں روزے کا پورا دن نکالنے کیلئے، ضروری ہے کہ سحری صحیح  طرح کی جائے جو آپ کا پیٹ بھرا ہوا اور دن بھر توانا رکھے۔ صبح کے کم وقت میں آپ کے پاس آپشن بھی کم ہی ہوتے ہیں۔ اس کامطلب ہےکہ آپ کوایک ہی وقت میں اپنی نیند سےلڑتے ہوئےتیزرفتارکام کرناہوگا۔ تاہم، ہم نےآپکےلئےزندگی کوقدرےآسان بنادیاہے۔ فوڈ ٹریبیون آپ کیلئے لایا ہے چار جلدی اور آسانی سے بن جانے والی پراٹھوں کی مزیدارتراکیب جو پورے رمضان آپ کی سحری کی بہترین ساتھی بن سکتی ہیں۔ لہٰذااگرآپ اپنےروایتی پراٹھوں سےبورہوگئےہیں، توپھرپراٹھوں کی یہ چارذائقےدار تراکیب آپ کو ضرور ٹرائی کرنی چاہئیں۔

 ۔ آلو کا پراٹھا:1
آلو کا پراٹھا کون پسند نہیں کرتا؟ مسالےدارآلوئوں کامرکب بھرکربنائے گئے خستہ اورلذیذ آلو کے پراٹھے آپ کی سحری کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔ جنوبی ایشیاء میں یہ ڈش خاصی مقبول ہے، اور بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ آسانی سے بننے کے ساتھ ساتھ یہ ذائقےمیں بھی انتہائی مزیدار ہوتے ہیں جبکہ ان سے آپ کا پیٹ بھی بھرجاتا ہے۔ اس لذت بھرے پراٹھے کو دہی کے ساتھ کھائیں اور پیٹ بھرنے والی اس صحت مندسحری سے پورے رمضان لطف اٹھائیں! ۔