
فٹنس کلب آئیں اور پرسکون نیند سوئیں
اسی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیوڈ لائیڈ کلب کی اس نئی شاخ میں ساؤنڈ پروف ہال کے اندر دبیز اور آرام دہ بستر بچھا دیئے گئے ہیں جن پر لیٹ کر 45 منٹ تک قیلولہ کیا جاسکتا ہے۔ کلب نے اپنی مشہوری اور تگڑی فیس کو جواز فراہم کرنے کےلیے 45 منٹ کی اس نیند کو ’’نیپرسائز‘‘ (napercise) کا نام دیا ہے یعنی ایسی ورزش جس میں لوگ نیند کے ذریعے صحت یابی حاصل کرتے ہوں۔ البتہ سونے سے پہلے شرکاء کو 15 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کروائی جاتی ہے تاکہ وہ قیلولہ کرتے وقت خود کو زیادہ تھکا ہوا محسوس کریں اور جلدی سے پرسکون نیند سوجائیں۔ اس کلب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آس پاس کے علاقوں کے علاوہ خاصی دوری پر رہنے والے لوگ بھی اس کی رکنیت اختیار کررہے ہیں۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر اب ڈیوڈ لائیڈ کلب نے ’’نیپرسائز کلاسز‘‘ کی سہولت اپنے دوسرے فٹنس سینٹروں میں بھی متعارف کروادی ہے۔