
ایران اور پاکستان مل کر علامہ اقبال ؒپر فلم بنائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے پروڈکشن ہاؤس فارابی فاؤنڈیشن کے نائب صدر حبیب البیگی نے بہرام توکلی کی ہدایت کاری میں پاکستان کے ساتھ مل کرعلامہ اقبال ؒ پر’’اقبال لاہوری‘‘کے نام سے مشترکہ فلم منصوبے کا اعلان کیا ہے ،جس کی شوٹنگ حالات بہتر ہونے پر شروع کی جائیگی۔ واضح رہے ایرانی باشندے علامہ اقبالؒ کو بہت عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور لاہور شہرکو علامہ اقبال کی نسبت سے جانتے ہیں جبکہ علامہ اقبالؒ کو اقبال لاہوری کے نام سے یاد کرتے ہیں۔