27/04/20 07:59:12 AM

چین کی کورونا وائرس ویکسین ستمبر تک دستیاب ہوگی

بیجنگ: دنیا کو اپنی تباہی سے بے رونق کر دینے والی بیماری کووڈ-19 سے تحفظ دینے کے لیے چین کی ویکسین مارکیٹ میں رواں برس ستمبر تک دستیاب ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بے لگام کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری مزید تیز کردی ہے اور رواں سال ستمبر تک یہ ویکسین ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے کیلیے دستیاب ہوگی جب کہ آئندہ برس کے ابتدا میں عام افراد کی دسترس میں ہوگی۔