27/04/20 05:14:48 AM

عارف لوہار کے 3بیٹوں ’’لوہار برادرز‘‘کی پہلی نعت ریلیز

فوک گلوکارعارف لوہار کے تین بیٹوں علی لوہا ر ،عامر لوہار اور عالم لوہا ر کی پہلی نعت ریلیز ہوگئی ،لوہاربرادرز کا ٹائٹل استعما ل کرنیوالے تینوں لڑکوں نے نعت ’’آقا داروزہ تک لین دے ‘‘کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا ، جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہاہے ،خاص طورپر سب سے چھوٹے بھائی عالم لوہار کو سراہا گیاہے ۔عارف لوہار نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹوں کو گائیکی کا شوق ہے اوروہ مجھ سے گائیکی کے رموز سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ،مجھے فخر ہے کہ ان کی پہلی نعت ریلیز ہوگئی ہے ۔