مسلسل تین ہفتے تیزی کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 33800پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد32800پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ، سرمایہ کاروں کے 37ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب روپے سے گھٹ کر61کھرب روپے رہ گیا جبکہ53فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں اور ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اور فروخت میں نمایاں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں،گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر1715کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 697کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،908میں کمی اور110کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
