30/11/-1 12:00:00 AM

پنڈی بھٹیاں میں استاد کا طالب علم پروحشیانہ تشدد، بچے کے دانت توڑ ڈالے

حافظ آباد: پنڈی بھٹیاں میں نجی اسکول کے استاد نے 7 سالہ طالب علم کو ہوم ورک نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پنڈی بھٹیاں میں 7 سالہ طالب علم علی عباس کو اسکول میں ٹیچر کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے گھرکے لئے دیا ہوا کام ’ہوم ورک ‘ نہیں کیا تھا، استاد نے اتنا تشدد کیا کہ علی عباس کے تین دانت ٹوٹ گئے۔