
ریاض: عمرہ کی سب سے زیادہ سعادت حاصل کرنیوالے پہلے 4 مسلمان ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمرہ کی سب سے زیادہ سعادت حاصل کرنیوالے پاکستانی معتمرین کی تعداد 23.53 فیصد ہے جبکہ انڈونیشیا 15.23 فیصد کے ساتھ دوسرے، بھارت 9.35 فیصد کے ساتھ تیسرے اور مصر 7.92 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔