
کو ئٹہ(آن لائن)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہاکہ ڈان لیکس مسلم لیگ(ن) کے حکومت کو لے کر ڈوبے گی موجودہ حکومت ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگانے کی کوشش کر رہے ہیں آصف علی زرداری کا دورہ کوئٹہ کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں آئندہ صوبے کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی وقبائلی رہنماءبلال مندوخیل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سر بلند جو گیزئی، ملک حمید کاکڑ بھی موجود تھے علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو گی ملک بشمول بلوچستان میں نوجوان قیادت پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو کہ خوش آئندہ بات پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کے موقع دیئے ہیں پیپلز پارٹی ہی تبدیلی کی نشانی ہے باقی جماعتیں صرف اورصرف ملک میں انتشار پھیلانے کا ذریعہ بن رہا ہے وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس موجودہ حکومت کو ختم کرے گی اس ملک کا نظام چلانے کے لئے موجودہ حکومت اہل نہیں ہے فوج ملک کا سسٹم چلا رہا ہے اور موجودہ حکومت ملک کی سلامتی کو داﺅ پر لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ان تمام تر حالات کے ذمہ دار موجودہ حکومت ہے اور اپنے درباریوں کو بچا نے کے لئے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ صوبے کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا اور جلد ہی 6 ڈویژن اور باقی کا بینہ کے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائیگا اور10 مئی تک اعلان متوقع ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں بلوچستان آئیں گے اور یہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے۔